Hadith Mubarak (SAW) Shuhad-e-Uhud Par Ge

حدیثِ مُبارکہ(صَلی اﷲُعَلیہِ وَسلم)
حضرت عقبہ بن عامر (رضی اﷲعنہ)سے روایت ہے کہ نبی کریم(صَلی اﷲُعَلیہِ وَسلم) ایک روز باہر نکلے اور شُہدائے اُحد پرِ اس طرح نماز پڑھی جیسے میت کی نمازِجنازہ پڑھی جاتی ہے ۔ پھر آپ(صَلی اﷲُعَلیہِ وَسلم) منبر پر جَلوہ اَفروز ہوئے اور فرمایا میں پہلے جا کر تمہارے کام درست کرنے والا ہوں۔اور تمہارے اوپر گواہ ہوں اور میں اپنے حوض کوثرکواب بھی دیکھ رہا ہوں۔مجھے زمین کے خزانوں کی چَابیاں مرحمت فرمائی گئی ہیں ۔خدا کی قسم مجھے یہ مطلقًا ڈرنہیں کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگ جاؤگے بلکہ ڈر تو اس بات کا ہے کہ تم کہیں دنیا میں نہ پھنس جاؤ۔
(صحیح بخاری شریف:جلد ۲،کتاب المغازی،باب۴۹۵،صفحہ۵۷۲ حدیث۱۲۵۴)

No comments:

Post a Comment

Popular Posts